انٹر نیشنل

امریکا کی ایران کو بڑی دھمکی، کیا امریکا جنگ کرنے والا ہے ؟

واشنگٹن: ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایران کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، امریکا

امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، ہمارا موقف بہت واضح ہے اور ہم مکمل طور پر ایرانی رویہ دیکھ رہے ہیں۔ اگر ایران نے امریکا کے اتحادیوں یا امریکی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کے برے نتائج برآمد ہوں گے اور ایران کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر پوری قوت اور عزم کے ساتھ اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔ بعض ملکوں کےقول وفعل میں کھلا تضاد ہے، ایرانی تیل کی درآمدات پرعائد کردہ امریکی پابندیوں کو غیر موثر کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم یورپی یونین یا دنیا کی کسی دوسری قوت کو ایران پر پابندیاں غیر موثر بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close