پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے ٹیکس حکومت کے متعلق بڑا انکشاف کردیا

ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے چین کے اعتماد کو نقصان پہنچایا جس پر آرمی چیف کو وضاحت کے لیے چین جانا پڑا۔

تحریک انصاف نے پاکستانی قوم پر ایٹم بم گرائے ہیں، ان کی اقتصادی پالیسی پہلے ہی دن فلاپ ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی تعلقات کے آداب سے ناواقف ہیں، معاملات اپنی جگہ اور پروٹوکول اپنی جگہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن موجودہ حکومت نے چین کے اعتماد کو نقصان پہنچایا جس پر آرمی چیف کو وضاحت کے لیے چین جانا پڑا۔

سربراہ متحدہ مجلس عمل کا کہنا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی سے رابطہ کریں گے کیونکہ اپوزیشن کو متحد نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی باتیں نہیں چھیڑنا چاہتے اور مستقبل کی طرف دیکھناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو تقسیم نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لیے میں نے نوازشریف سے بات کی ہے اور آصف زرداری سے بھی کروں گا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close