پاکستان

سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادنے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، ان کی جمع پونجی لوٹ لی گئی، سوسائٹی اسکینڈل کے متاثرین نے لاہور میں احتجاج ریکارڈکرایاتھا، اس معاملے میں بڑی کارروائی عمل میں آئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close