پاکستان

وزیراعظم پا کستان عمران خان نے انڈیا کی کلاس لے لی

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی دھمکیوں میں آنے والا نہیں، اگر وہ دھمکیاں دیں گے تو یہاں پوری قوم ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سرکاری ملازمین سے دبنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی دھمکیوں میں آنے والا نہیں، اگر وہ دھمکیاں دیں گے تو یہاں پوری قوم ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیورکریسی سیاسی مداخلت کے باعث نیچے چلی گئی ہے، ہم اسے غیر سیاسی بنائیں گے۔

آپ کو اس حکومت میں پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کا موقع ملےگا، سرکاری ملازمین پر غلط کام کرنے کا پریشر نہیں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس ہے، پبلک پولیس کی عزت کرے تو وہ پولیس آئیڈیل ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملکی ادارے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

سرکاری ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسی سیاسی حکومت آپ کو ملی ہے ویسی نہیں آئےگی، اس سیاسی حکومت کی قدر کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین آف کمانڈ کے ذریعے جائیں گے، براہ راست مداخلت نہیں کریں گے، کبھی کسی ضلع میں کوئی مسائلہ آیا تو وزیراعلیٰ کو بتائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں سارے ملک میں پولیس کو ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوئی ایک پولیس افسر اور دو افسران پبلک میں چلے گئے، آئندہ ایسی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close