سائنس/ٹیکنالوجی

گوگل نے تھرڈ پارٹیز کمپنیوں کو ان باکس تک رسائی کا بڑا انکشاف کرلیا

کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے مقبول سرچ انجن ‘گوگل’  نے صارفین کے تھرڈ پارٹیز کمپنیوں کو ان باکس تک رسائی دینے کا اعتراف کرلیا۔

دنیا کے مقبول ترین سرچنگ انجن گوگل نے امریکی قانون دان کوخط لکھتے ہوئے بڑے بڑے راز فاش کردے انھوں نے لکھا کہ تھرڈ پارٹی ڈیولپرز جی میل اکاؤنٹس تک رسائی اور شئیرنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گوگل پالیسی چیف سوسان مولیناری کی جانب سے لکھے گئے خط میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 100 سے زائد ایپلی کیشنز جی میل اکاؤنٹس کے اِن باکس کا ڈیٹا اسکین اور شئیر کرسکتی ہیں اور ایسا اس صورت میں ممکن ہو سکے گا جب ڈیولپرز صارف کا ڈیٹا کمپنیوں سے شیئر کریں گے۔

یہ تو آپ سب کو معلوم ہو گا کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ سے بھی زائد افراد گوگل کی جی میل سروس کا استمعال کرتے ہیں، اور یہ ان کے لیے انتہائی تفشیش ناک خبر ہے-

اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف ایپلی کیپش بنانے والے ڈویلپرز ہی جی میل صارفین کی ای میلز نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ دیگر کمپنیوں کو بھی رسائی حاصل ہوگی۔

گوگل کے پالیسی چیف نے صفایاں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پرائیویسی پالیسی صارفین کے لیے قابل رسائی ہے کہ وہ اس پر نظرثانی کرسکیں اور گلوگل کی جانب سے ڈیٹا شیئر کرنے سے قبل صارفین کو اس کی اجازت دینا ہوگی۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close