شوبز

شعیب ملک اور ماورا حسینی ؟؟ سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ ماورہ حسینی کو شعیب ملک کی تعریف مہنگی پرگئی-

یہ تو آپ سب کویاد ہوگا کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے پاکستان جیسی ٹیم کو ناکوں چنے چبائے تھے، اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شعیب ملک نے آخری آور میں پاکستان کو فتح دلائی-

اس شاندار اننگز کے بعد جہاں انھوں نے مین آف دی میچ قرار پائے وہی کرکٹ شائیقین سے خوب داد بھی سمیٹی ماورہ حسین بھی پیچھے نہ رہی اور شعیب ملک کی تعریف میں ٹویٹ کیا-

تاہم گزشتہ روز ماورہ حسینی سے ایک معمولی سی غلطی ہوگئی انہوں نے ایشیا کپ 2018ء کے بجائے ایشین گیمز 2018ء کا ہیش ٹیگ استعمال کرلیا – سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کی اس غلطی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور مذاق کا نشانہ بنایا کیوں کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا میچ شامل ہی نہیں ہوتا۔

ایک صارف نے لکھا یہ تو نئی خبر ہے ایشین گیمز میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے جب کہ ایک صارف نے لکھا ماورا حسین سستا نشہ کرنے لگی ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close