پاکستان

تحریک انصاف کے وی آئی پی پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دعوے رہ گئے

تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت تحریک انصاف کے وی آئی پی پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دعوے ہی نظر آتے ہیں، کراچی پولیس کا بڑا کارنامہ وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف آواز اٹھانے والے شہری کو گرفتار کرلیا-

تحریک انصاف کی کفایت شعاری اور نو پروٹوکول کے دعوہٰ پر فل سٹاپ لگ گیا، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے نو منتخب صدر عارف علوی کی کراچی آمد پر شہر کو جام کر دیا گیا اور جگہ جگہ سڑکیاں بلاک کردی گئی-

اس وی آئی پروٹوکول سے عام شہری سمیت ایمبولینسز بھی پھنسی رہی اور جب ایک بہادر شہری نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو اُس کی آواز خا موش کر دی گئی اور اس کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی-

پولیس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے قافلے کو گزارنے کے لئے گزشتہ رات 9 بجے شارع فیصل پر کار ساز کے قریب ٹریفک بند کی گئی تھی اس دوران نامعلوم شخص روکی گئی ٹریفک میں اپنی گاڑی کھڑی کر کے سب سے آگے نکل آیا اور ٹریفک روکنے والے پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص خود ویڈیو بھی بنا رہا تھا جب کہ پولیس نے اس ویڈیو کی کاپی بھی حاصل کرکے میڈیا پر جاری کی ہے جس میں وہ پولیس کے اشارے پر روکے ہوئے شہریوں کو ورغلاتا اور پولیس روکاوٹیں توڑنے کے لئے اکساتا نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پروٹوکول لینے کے اعلان کے بعد وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک روکے جانے پر شہر کے بیشتر علاقوں میں اس طرح کی صورتحال دیکھی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close