کالم

عمران خان کے پہلے ہی 30 دن میں 16 یوٹرن

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم کے حکومت میں آتے ہی پہلے 30 دنوں میں 16 یوٹرن-

تبدیلی کے دعوے کرنے والی جماٰعت تحریک انصاف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، غریب عوام کو تبدیلی کے خواب دکھانے والی جماعت تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کیے تھے لیکن وہ باتیں اب محض باتیں نظر آرہی ہیں –

تبدیلی کی نام نہاد جماعت تحریک انصاف نے دعوہ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آتے ہی پہلے 3 ماہ میں 50 ہزار گھر جبکہ 1 کروڑ نئی بھرتیاں کی جائیں گی لیکن حکومت سازی کو ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا-

علاوہ ازیں وزیرخزانہ اسد عمر نے اپنا ٹیکس بجٹ پیش کرتے ہوے اس بارے میں ایک لفظ تک نہیں بولا اور اس عوام دشمن بجٹ کو تبدیلی کا نام دیا ہے-

تحریک انصاف کے ترجمان نے یہ دعوہ بھی کیا تھا کہ ہم سرکاری ہیلی کاپٹر کا استمعال ہرگز نہیں کریں گے،بلکہ اس کی جگہ پرائیویٹ ہیلی کا پٹر کا استمعال کریں گے لیکن یہ بھی عوام کے ساتھ ایک بڑا مذاق ثابت ہوا اور سعودی عرب کے بعد کراچی کا دورہ بھی سرکاری ہیلی کاپٹر پر کیا گیا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں

Close
Close
Close