انٹر نیشنل

بھارتی ویراعظم نریندر مودی بڑے اسکینڈل میں پھنس گئے

مودی سرکار کی دیوالیہ کمپنی پر عنایتوں کی داستان سامنے آنے پر بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس کے سابق صدر فرانسوآ اولاند نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 11 کھرب روپے مالیت کے 36 رافیل لڑاکا طیارے کی خریداری کیلئے بزنس مین انیل امبانی کی دیوالیہ کمپنی کو پارٹنر بنانے کی تجویز دی تھی۔

اس کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بڑے بڑے انکشافات کرتے ہوئے کیا کہ انیل امبانی کی کمپنی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی ہوئی تھی اور اس کی مدد کے لیے ہی نریندر مودی نے رافیل طیاروں کے معاہدے کا سہارا لیا۔

لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کے دماغ میں یہ بات ہے کہ وطن کا چوکیدار چور ہے  اور سابق فرانسیسی صدر نے بھی ہمارے وزیراعظم کو چور کہا ہے۔

راہول گاندھی کے مطابق مودی کو فرانسیسی صدر کے بیان کی تصدیق یا تردید کرنی چاہیے لیکن ہمیں مکمل یقین ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپٹ ہیں۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close