پاکستان

عمران خان نے بھارت کی کلاس لے لی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی دعوت ٹھکرانے پر بھارتی قیادت کو بصیرت سے عاری قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکرات کی بحالی کی دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ باعث افسوس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں نے چھوٹی سوچ والے لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے۔ یہ لوگ بصارت سے عاری اور دور اندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں-

 

بھارتی حکومت نے کچھ دیر بعد ہی وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات ہوگی۔ تاہم اگلے ہی روز بھارت نے ہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کا بہانہ بناتے ہوئے وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close