کالم

نو منتخب وزیراعظم کا ایک اور بڑا یوٹرن

نومنتخب وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا وقت دوگھنٹے بڑھا دیاگیا-

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم یوٹرن کے نام سے مشہور ہے یہ تو آپ سب کو یاد ہوگا کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی ایک بڑا سیاسی بیان دیا تھا کہ وہ حکومت میں آتے ہی 3 ماہ تک کوئی دورہ نہیں کریں گے-

لیکن یہ بھی عوام کے ساتھ ایک بہت بڑا فراڈ ثابت ہوا اور حکومت میں آنے کے پہلے ہی ماہ عمران خان دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوِگئے-

حکومت اپنے وعدوں پے قائم رہنے میں بالکل نا کام نظر آئی، اور تحریک انصاف چاروں خانے چت ہو چکی ہے – تحریک انصاف کے نام نہاد بے داغ وزیراعلی پنجاب پہلے ہی ماہ عدالتی کاروایوں کا سامنہ کرتے ہوئے بالکل بے بس نظر آتے ہیں، اور میڈیا کے سامنے منہ چھپائے پھرتے ہیں-

گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سینیئر جرنلسٹ ارشاد بھٹی نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب میٹنگ میں عمران خان سے نومنتخب وزیراعلی پنجاب عثمان کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انھوں نے جواب میں کہا کہ ” انہیں کام کے لیے تین ماہ کا ٹائم دیا جائے تو یہ شہباز شریف سے بہتر کام کر سکتے ہیں” اور جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے جواب دیا کہ ” انہیں پیسے سے محبت نہیں ہے او چھوٹے نوٹ جیب اچ رکھ دا آ تے وڈے نوٹ لوگاں نوں دے چھڈ دا اے”

اور دوسری طرف عمران خان کی حکومت کے پہلے 90 دنوں کو 90 لطیفے قرار دیا گیا ہے، جس کا آغاز ہیلی کا پٹر سے ہوا تبدیلی کی امید رکھنے والی عوام کی امیدیں ٹوٹ رہی ہیں-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close