پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی ارکان کاشدید ردعمل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک سنسنی خیز فیصلے ک بعد احسن اقبال، خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان کا شدید رد عمل-

احسن اقبال نے دھواں دار کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا وہ فیصلہ جو انتقام پر مبنی تھا وہ معطل ہوا ہے، یہ ٹرائل اس لحاظ سے بے حد اہم ہے، اس ٹرائل میں اگر پاکستان میں اندھا شخص تھا اسے بھی نظر آگیا ہے ان مقدمات میں آئین ہے اور نہ قانون، اس میں صرف انتقام اور پری پول دھاندلی تھی جس کا مقصد نواز شریف کو انتخابی میدان سے باہر نکال کر عمران خان کی جعلی کامیابی کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے پر پاکستان کے عوام اور ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں، آج اللہ تعالیٰ نے (ن) لیگ کے کارکنان کی دعائیں قبول کی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ یہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے۔

اس کے علاوہ صدرن لیگ شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں ایک قرآنی آیت کی ہے جس کا ترجمہ ’اور کہہ دو کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے ہی والا تھا‘۔

علاوہ ازیں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، آج انصاف کی فتح ہوئی ہے، نواز شریف کے چاہنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سارے مقدمات میں نوازشریف، مریم نواز اور صفدر سرخروں ہوں گے اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ مقدمات میں جان نہیں، انصاف ہوتے ہوتے دیر ہوگئی، سیاسی کیس بنائے گئے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close