کھیل

ایشیا کپ؛ پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی: ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھلیے جارہے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں دونوں ناقابل شکست رہیں۔ گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج پہلی بار ایشیا کپ میں مد مقابل ہیں۔

قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close