کھیل

کرکٹ کے دو بڑے طوفان آپس میں ٹکرانے کوتیار

دبئی : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا بس کچھ ہی منٹ بعد دلوں کی دھڑکنیں تیز-

سرفراز الیون انڈین ٹیم پر دھاڑنے کو تیار محمد عامر روہت شرما کا شکار کرنے کے لیے تیار، فخرپا کستان فخر زمان بھی انڈین الیون کی تگڑی بولنگ لائن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہیں-

بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، خلیل احمد اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز الیون چیمپینز ٹرافی میں بھی انڈین ٹیم کو چاروں خانے چت کر چکی ہے، اور گزشتہ روز ایک بی ٹیم کے خلاف انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرنے میں کا میاب رہی ہے-

یاد رہے کہ سرفراز الیون چیمپینز ٹرافی میں بھی انڈین ٹیم کو چاروں خانے چت کر چکی ہے، اور گزشتہ روز ایک بی ٹیم کے خلاف انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرنے میں کا میاب رہی ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close