صحت

آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے سوئیاں نکلنے لگی

آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے سوئیاں نکلنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، اور ان کی تعداد 6 ریاستوں تک پھیل گئی ہے، اور لوگوں میں انتہائی خوف تاری ہے-

گزشتہ روز آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں اسٹرابیریز سے سوئیاں نکلنے کے واقعات پیش آئے تھے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف کی ایک لہر دوڑ اٹھی ہے-آسٹریلوی وزیر صحت نے اسے عوام پر حملہ قرار دیا ہے۔ اور اب تک اس طرح کا ایک کیس سامنے آچکا ہے-

حکومت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹرابیریز کھانے سے پہلے اسے کاٹ کر چیک ضرور کر لیں جب کہ اسٹرابیریز فروخت کرنے والی 6 آسٹریلوی کمپنیوں کے پھلوں میں سوئیاں نکلنے کے واقعات کے بعد نیوزی لینڈ نے فوری طور پر آسٹریلوی اسٹابیریز کی فروخت روک دی ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر صحت نے فوری طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوڈ تھارٹیز کے حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یہ واقع سب سے پہلے آسٹریلیا کے شہرکوئنز لینڈ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اس قسم کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور پھر نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ، دی آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری، ساؤتھ آسٹریلیا اور تسمانیہ کے علاقوں میں بھی رپورٹ ہوئے۔

کوئنز لینڈ کی حکومت نے مجرم کی نشاندہی کرنے والے کے لیے انعامی رقم کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر مقرر کی گئی ہے-

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close