پاکستان

چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی دبنگ کانفرنس

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دبنگ بیان میں کہا کہ ڈیمز کی مخالفت پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی جا رہی ہے، آرٹیکل 6 کی بات ہورہی ہے تو سب سے پہلے مشرف کیس کی بات ہونی چاہیے۔

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں اور بہت سے لوگوں کو اعتراضات ہیں۔صدر کا خطاب مایوس کن تھا، مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو

صدر کا خطاب مایوس کن تھا، مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے کا ذکر نہیں کیا گیا،حکومت نے پارلیمانی کمیشن نہ بنایا تو اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی پرغور ہوسکتا ہے۔

بلاول بھٹو نےحکومت کوانتخابات میں دھاندلی پرکمیشن بنانے کیلئے کل تک کی ڈیڈلائن دے دی اور کہا کہ دھاندلی پر کل تک پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو پیپلز پارٹی احتجاج کرے گی۔

علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ ‘میں جنازوں پر سیاست نہیں کرتا، جب تعزیت کے لیے جاتا ہوں تو صرف تعزیت کرتا ہوں’۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close