کھیل

بھارتی کپتان روہت شرما کا بڑا بیان سامنے آ گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ دبئی کا موسم گرم ہے اور میچوں کے دوران کنڈیشن بھی مشکل ہیں لیکن ہمیں کنڈیشن کی نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے۔

پاکستانی ٹیم پہلے ہی ایک میچ جیت چکی ہے ،اگر بھارت نے کامیابی حاصل کر لی تو دونوں ٹیمیں سپر فور میں کوالی فائی کرلیں گی۔

روہت شرما نے کہا کہ ورلڈ کپ سرپر ہے اس لئے ہمیں اپنی ٹیم کے کمبی نیشن پر توجہ دینا ہوگی اور انفرادی طور پر بھی اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی۔ہمارے لئے سب ٹیمیں برابر ہیں ہمیں اپنی ٹیم کی فکر ہے حریف ٹیم کو ہرانا مشن ہے۔ہم ٹیم کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں کنڈیشن کی نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے۔اب گیم ٹائم شروع ہوچکا ہے اور اسی پر فوکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ایشیا کپ میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں،ہم ایک دم سے فائنل کی نہیں ایک ایک میچ کی فکرکررہے ہیں۔

روہت نے کہا کہ رائیڈو اور کیدار بھی ٹیم کا حصہ ہیں،دونوں کا ٹیم میں آنا بہت اچھا ہے،رائیڈو آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایشیا کپ کے لئے تیار ہیں،پچ اتنی بری نہیں ہے ان پچوں پر اپنے آپ کو ایڈجیسٹ کرنا پڑتا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close