انٹر نیشنل

اسرائیلی وزیر اعظم نے اہم اعلان کردیا

یروشلم:اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے اور ہماری جانب سے وضع کی گئیں حدود ہمیشہ سے بہت واضح ہیں اوران پر عمل کرنے کا ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ اس نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران شام کے اندر 200 سے زائد فضائی حملے کیے اور یہ ان میں سے زیادہ تر حملوں میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جب کہ اسرائیل نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی کوشش سے روکنے کے لیے شامی اہداف کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close