پاکستان

پرول مدت ختم؛ نوازشریف، مریم اور صفدر اڈیالہ جیل کیلئے روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تینوں افراد کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج سہہ پہر 4 بجے ختم ہورہا ہے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جاتی امراء سے لاہور ایئرپورٹ لے جایا جارہا ہے جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے تین افسران بھی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ہیں جب کہ شہباز شریف راولپنڈی تک نواز شریف کے ہمراہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف و دیگر کی جیل منتقلی کے بعد واپس لاہور جائیں گے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی جانب سے پیرول میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں ملی۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کے انتقال پر اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول رول پر رہائی دی گئی جس کی مدت میں 4 روز کی توسیع کی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پیرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تینوں افراد کی جانب سے سزا معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

Source
جیونیوز
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close