شوبز

فلم ’استری‘ نے تمام ریکارڈ چکنا چور کردے

شردھا اور راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘ سو کروڑ کلب میں شامل، نہایت کم لاگت اور محدود مسائل پر مبنی فلم نے ایسا بزنس کیا کہ سب کی نیندیں اڑ گئی-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ہارر اینڈ کامیڈی فلم ’استری‘ نے تیسرے ہی ہفتے سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے ٹوئٹ میں فلم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم  ’استری‘ نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا جب کہ یہ فلم سرمایہ کاروں کے لیے ایک لاٹری ثابت ہوئی ہے۔

ترن ادارش نے ایک اور ٹوئٹ میں 2018ء کی کامیاب ترین فلموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم  ’استری‘ رواں سال کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی نویں فلم بن گئی ہےجب کہ اس سے قبل فلم ’پدماوت‘، ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘، ’ریڈ‘، ’باغی ٹو‘،’راضی‘،’ریس تھری‘، ’سنجو‘ اور ’گولڈ‘ پہلے سے اس کلب میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close