سائنس/ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے بھی تبدیل کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی مقبول ترین اپیلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے صارفین کی سہولت کے لیے ’ڈارک موڈ‘ فیچر کی تیاری شروع کردی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ واٹس ایپ نے آخر کار ’ڈارک موڈ‘ پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور یہ فیچر اینڈرائڈ اور آئی فونز کے لیے دستیاب ہوگا جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے ’بلیک تھیم‘ منتخب کرسکیں گے۔

اس فیچر کے کئی فائدے ہیں جیسا کہ رات کے اوقات یا کم روشنی میں یہ فیچر نہ صرف آنکھوں میں پیدا ہونے والے کھچاؤ کو کم کرے گا بلکہ اس تھیم کے ذریعے بیٹری بھی نسبتاً کم استعمال ہوگی۔

اس بارے میں ابھی کوئی حتمی تاریخ تو نہیں دی گئی لیکن امید کی جا رہی یے کہ واٹس ایپ جلد یہ فیچر لائونچ کرے گا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close