کھیل

معین علی آسٹریلوی کرکٹر پے شدید برھم

لندن: انگلش آل رائونڈر معین علی کہنا ہے کہ 2015 کی ایشز سیریز میں ایک کینگرو کرکٹر نے انھیں ’اسامہ‘ کہہ کر پکارا۔

برٹش کرکٹرمعین علی نے اپنی آٹوبائیوگرافی میں ایک بڑا انکشاف ہوئے کہا کہ 2015 کی ایشز سیریز کے کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں ایک آسٹریلوی کھلاڑی نے انھیں’اسامہ‘ کہہ کر پکارا تھا۔

س مقابلے میں معین نے پہلی اننگز میں 77 رنز بنانے کے ساتھ پانچ وکٹیں بھی لی تھیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ذاتی طور پر یہ میچ میرے لیے پرفارمنس کے لحاظ تو کافی اچھا رہا مگر اس دوران فیلڈ میں ایک آسٹریلوی کھلاڑی نے مجھے اسامہ کہہ کر بلایا جس پر مجھے شدید غصہ آیا، مجھے یقین نہیں آیا کہ کوئی مجھے اس طرح بھی کہہ کر بلاسکتا ہے ،میں کبھی بھی کرکٹ فیلڈ میں اتنے غصے میں نہیں آیا جتنا شدید غصہ مجھے تب آیا تھا۔

معین علی کہتے ہیں کہ انھوں نے اس واقعے کے بارے میں کوچ ٹریوربیلس کو بھی آگاہ کیا تھا جوکہ خود ایک آسٹریلوی ہیں اور انھوں نے اس وقت کے کینگرو کوچ ڈیرن لی مین کے سامنے بھی یہ واقعہ اٹھایا، جس پر مذکورہ پلیئر سے جواب طلبی کی گئی مگر اس نے صاف انکار کردیا بلکہ اس کا کہنا تھا کہ اس نے فقط پارٹ ٹائمر کہہ کر بلایا ہے۔ معین علی کہتے ہیں کہ دونوں الفاظ میں زمین آسمان کا فرق اور انھیں اسے سننے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تھی۔

اور دوسری طرف آسٹریلوی بورڈ نے فوری طور پرایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close