پاکستان

حکومت نے اپنے ارادے ظاہر کردئیے

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں نومنتخب وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ،کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام شریک تھے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ،کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام شریک تھے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

’کراچی کا امن اولین ترجیح ہے‘

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سندھ کو انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت ہرقسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے شہر کا امن بحال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور کراچی میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن واستحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں اور کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت امن وامان بحال رکھنے کیلئے صوبوں کی بھرپور مدد کرے گی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ کراچی کی ضرورت ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close