پاکستان

گورنر ہاؤس لاہور ؟ بڑی خبر

لاہور: گورنر ہائوس لاہور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا-

لوگوں کی ایک بڑی تعداد گورنر ہائوس کے ایک دیدار کے لیے بے قرار ہے، اور وقت سے پہلے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے-

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے گورنر ہاؤس کی سیر کو آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی سیر شہریوں کے لیے ایک خوشگوار احساس ہے، اسی طرح حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعلان کے مطابق عوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس کی سیر کر سکیں گے، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی گورنر ہاؤس آمد پر شہریوں کا استقبال کریں گے۔

گورنر پنجاب کے مطابق گورنر ہاؤس کا چڑیا گھر اور پارک بھی شہریوں کی اچھی تفریح کا باعث بنے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے سیر کے لیےگورنر ہاؤس آنے والے اہلخانہ کے سربراہ کے پاس شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری غیر متعلقہ چیزوں کو نہ چھوئیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تعاون کریں اور گورنر ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close