پاکستان

میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس کو بڑا حادثہ

میانوالی : خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث 20 مسافر زخمی ہوگئے۔ 

گئے۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ مسان اور سوہان اسٹیشن کے درمیان صبح 6 بجے اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 20 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کا شکار خوشحال خان خٹک کی بوگیوں اور مسافروں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کندیاں سے امدادی ریلیف ٹرین اور ریسکیو ٹرک سائٹ پر پہنچ چکا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق متعلقہ افسران جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں جب کہ مسافروں کو پشاور پہنچانے کے لیے اٹک سے خصوصی ریل چلائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close