انٹر نیشنل

اسرائیلی افواج نے قہر ڈھا دیا

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پڑ قہر ڈھا دیا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی باشندوں کی جانب سے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع ہونے والی تحریک اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف محصورینِ غزہ نے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا-

ظالم قابظ افواج نے وہی وحشیانہ طاقت کا استمعال کرتے ہوئے سیدھے فائر کئے اور شدید زھر آلود شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 سالہ فلسطینی سمیت 3 نوجوان شہید ہوگئے-

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں شہید ہوا جب کہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 6 کی حالت تشویش ناکہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close