دلچسپ و عجیب

بیٹے کی یاد میں سڑکیں ٹھیک کرنے والا شہری،حیران کن خبر

ممبئی کی سڑکوں پر اکثر نظر آنے والا دادا راؤ بلہورے نہ تو کوئی میونسپلٹی ورکر ہے اور نہ کسی تعمیراتی کمپنی کا ملازم بلکہ وہ ایک بزنس مین ہے مگر اس کے باوجود وہ شہر کی خراب سڑکوں کی پیوندکاری کرتا ہے۔

آج ہم بات کررہے ہیں ایک ایسے شخص کے بارے میں جو نا تو کوئی سرکاری ملازم ہے اور ناہی کوئی کمیٹی کا ملازم بلکہ ہی کہانی کچھ ایسے ہے کہ دادا راؤ بلہورے کو 16 سالہ بیٹے پرکاش کی 2015 میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاکت کا ایسا صدمہ پہنچا کہ اب اس نے بیٹے کی یاد میں کسی سرکاری مدد کے بغیر خود ہی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

انھوں نے فوراَ ہی اس کام پے عمل شروع کیا اور اب تک 3 برسوں میں وہ ممبئی کی سڑکوں 600 سے زائد گڑھے درست کر چکا ہے جس سے نہ جانے کتنی قیمتی جانیں بچ چکی ہیں۔

دادا راؤ بلہورے کا کہنا ہے کہ ‘ممبئی کی سڑکوں پر روڈ ایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ گڑھے ہیں اور بیٹے کو کھونے کے بعد میں نے یہ سلسلہ اکیلے شروع کیا، میں اپنا بیٹا کھوچکا ہوں اور چاہتا ہوں کہ کوئی اور اپنا بیٹا نہ کھوئے۔’

اور ایک بات اور کہ وہ اس کام کے لیے کسی لیبر یا کسی کمپنی کا استمعال نہیں بلکہ روز صبح خود گاڑی میں سامان رکھ کے گھر سے نکل جاتے ہیں اور سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیتے ہیں-

دادا راؤ کے مطابق اس نے بیٹے کی ہلاکت کے بعد حکومت کو درخواست جمع کرائی تھی جس کے بعد وہ گڑھا بھر دیا گیا لیکن وہ گڑھے بھرنے کے لیے کسی کی موت کا انتظار نہیں کرسکتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اپنی دکان کے سامنے گڑھے کو بھر کر سلسلہ شروع کیا جس کے بعد اب لگتا ہے کہ کئی ‘پرکاش’ بچا چکا ہوں۔

دادا راؤ ممبئی کے علاوہ ریاست مہاراشٹرا اور پورے ملک میں یہ کام کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جائے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close