کھیل

مچل جانسن کا شعیب اختر کے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے بتایا ہے کہ جب سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا پہلی بار سامنا کیا تو دنیا کے تیز ترین بولر کا سامنا کرنے سے پہلے کپکپا رہا تھا۔

مچل جانسن کا اس حوالے سے کہنا ہے انہیں ہمیشہ سے ہی کاروں سے محبت رہی ہے اور میرے اندر ہمیشہ گاڑیوں کا جنون رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے کرکٹ جیسا نہیں ہے کیونکہ آپ کو بہت تیز گاڑی چلانی ہوتی ہے، موڑ کاٹتے وقت بہت سی تکنیکی چیزوں کو ذہن میں رکھنا ہوتا ہے جیسے بریک لگانا اور یہ سب بہت ہی زبردست عمل ہے، میں اسے شروع کر کے بہت محظوظ ہوں گا۔

مچل جانسن نے اپنے کرکٹ کے زمانے کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا سامنا کوئنزلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے کیا۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کا رن اپ بہت لمبا تھا اور میں تقریباً کپکپا رہا تھا لیکن شعیب اختر نے پہلی بار فل ٹاس پھینکی جس پر میں نے چوکا لگا دیا۔

ان کا کہنا تھا میں شعیب اختر کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ برائے مہربانی مجھے گیند مت مارنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر ریسنگ بھی میرے لیے ایسی ہی ہے جیسے پہلی بار میں نے شعیب اختر کا سامنا کیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close