کھیل

اقربا پروری کے الزامات ؟؟ انضمام کا بڑا اقدام

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں بیٹے کی شمولیت کے حوالے سے اقربا پروری کے الزامات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ تو آپکو پتا ہوگہ کہ گزشتہ روز ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ انہیں پاکستان جونیئر سلیکشن ٹیم کے سربراہ باسط علی نے فون پر بتایا کہ انضمام الحق اپنے بیٹے ابتسام الحق کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ کرنے کا شکوہ کر رہے ہیں۔
اور دوسری طرف باسط علی کا کہنا ہے کہ انہیں انضمام الحق کی جانب سے اس طرح کا کوئی ٹیلی فون نہیں آیا۔

اس بیان کے بعد انضمام نے انتہائی دل برداشتہ انداز میں ایک ویڈیو شائع کی جس میں انھوں نے کہا کہ گر ان پر یہ الزام ثابت ہو گیا تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے اور اگر مجھ پر اقربا پروری کا الزام ثابت نہ ہوا تو جو کرکٹر ان پر الزام لگا رہا ہے وہ بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائے گا۔

اس ہیان کے بعد سوشل میڈیا پے انضمام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد چیرمین پی سی بی احسان مانی کی آج انضمام سے ملاقات ہوئی جس میں اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close