شوبز

ماہرہ خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

ماہرہ خان نے آخر اپنی خوبصورتی کا راز بتا ہی دیا اور خواتین کوٹپس بھی دی-

ماہرہ خاجن کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین اداکارو میں ہوتا ہے، 33 سالہ اداکارا جو ابھی دکھنے میں بالکل جوان نظر آتی ہیں اور اداکاری میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں-

ان کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کی والدہ انہیں بیوٹی پارلر جانے نہیں دیتی تھیں اور نہ ہی میک اپ استعمال کرنے دیتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے انہیں ایسا نسخہ بتایا تھا جو وہ آج تک استعمال کرتی ہیں اوریہی ان کی خوبصورتی کا راز ہے۔

میشن نامی یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے لیموں کا رس اور شہد آپس میں مکس کرکے اپنے چہرے پر لگایا اور 10 منٹ بعد چہرہ پانی سے دھو لیا۔ ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ طریقہ خواتین کی جلد کو لمبے عرصے تک جوان اور خوبصورت رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرہ نے بتایا کہ مصروفیت کی وجہ سے وہ یہ نسخہ روزانہ استعمال نہیں کرسکتیں لیکن جس دن ان کی مصروفیات کم ہوتی ہیں وہ یہ ضرور استعمال کرتی ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close