صحت

کینسر ایک کروڑ لوگوں کی جانیں نگل گیا

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کینسر 2018 میں ایک کروڑ افراد کی جانیں لے لے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر علاج اور ابتداء ہی میں جان لیوا مرض کی تشخیص کے باوجود کینسر کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کینسرایک نہایت خطرناک اور موضی مرض ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ کینسر کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور لوگ اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں-

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں دنیا بھر میں کینسر کے ایک کروڑ 81 لاکھ نئے کیسز کے ساتھ 90 لاکھ 60 ہزار اموات کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

آئی اے آر سی کے مطابق لوگوں کی ایکسرسائز کیلئے حوصلہ افزائی کرنا، سگریٹ چھڑوانا اور صحت مندانہ غذا کے استعمال سے کچھ لوگوں میں کینسر کی کچھ اقسام میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی اے آر سی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر وائلڈ کا کہنا ہے کہ نئی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی سطح پر کینسر کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک مرد اور ہر چھ میں سے ایک عورت کو زندگی میں کینسر کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کیسر 21 ویں صدی میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close