پاکستان

شیخ رشید کی طرف سے بڑا دعوہ سامنے آگیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کے 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریلوے کا جو ٹاسک دیا ہے اسے پورا کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کر گاڑیوں کو چیک کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں وائی فائی ہوگا، 24 گھنٹے پنکھے اور لائٹس ہوں گی، خزانہ خالی ہے تاہم دستیاب وسائل سے ہی کام لیں گے اور کوشش ہوگی کرایہ بڑھانے کے بجائے سستی ٹرین چلائیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ریلوے کا 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے اور 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بناتے ہوئے کوئٹہ سے تفتان تک گیج بنائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک دو مچھلیاں سارے تالاب کو خراب کرتی ہیں تاہم کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close