پاکستان

ن لیگ کو کلین چٹ مل گئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کیس نمٹا دیا، عدالت نے چاروں درخواستوں کی سماعت ایک ساتھ کرتے ہوئے ن لیگ کو کلین چٹ دے دی-

عدالت نے تمام درخواستوں کو مسترد کردیا، یاد رہے تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے درخواست دی تھی کہ ن لیگ کی رجسٹریشن معطل کی جائے-

درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، اس لیے مسلم لیگ (ن) سے نواز شریف کا نام بھی نکالا جائے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close