صحت

چارسدہ میں افسوس ناک کیس سامنے آگیا

چارسدہ میں ایک افوس ناک واقعہ پیش آیا صرف ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی-

پشاور: چارسدہ کی یونین کونسل سرکئی ٹیٹارہ میں پولیو کیس سامنےآگیا۔

محکمہ صحت نے اس بات کی تصدیق کردی ہے، اور بچے میں پولیو کا پی ون وائرس پایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ یہ رواں سال صوبے میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 24 ستمبر سے انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جس کے تحت 57 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ مہم کے لیے 16 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close