شوبز

یوٹرن حکومت میں میرا کا بھی بڑا یوٹرن

کراچی: ایک وقت تھا جب اداکارہ میرا کو ماہرہ خان ایک آنکھ نہیں بھاتی تھیں اور اب ایسا وقت آگیا ہے کہ وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتیں۔

یوٹرن حکوت کے ساتھ ساتھ اب میرا نے بھی ایک بڑا یوٹرن لے لیا، وہ وقت ابھی کسی کو بھولا نہیں کہ اداکارہ میرا ماہرہ خان پے تنقید کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی تھی، کبھی آن کے ناک پہ تنقید کبھی ان کی ایکٹنگ پہ تنقید یہاں تک کہ وہ ماہرہ خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی تھی، لیکن انھوں نے اپنے حالیہ بیان میں ایک بڑا یوٹرن لیا-

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے بطور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا، ماہرہ خان کے اس نیک کام کو جہاں دیگر افراد نے سراہا وہیں اداکارہ میرا بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اداکارہ میرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’دنیا میں ایک ہی خاتون ہے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا اور وہ ہے انجلینا جولی، ان کا کہنا ہے جب آپ مشہور ہوجاتے ہیں تو آپ پرمعاشرے کو وہ سب واپس لوٹانے کی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے جو معاشرے نےآپ کو دیا، ورنہ اس شہرت کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کے افغان مہاجرین کے لیے کیے گئے اقدامات کو بے حد سراہتی ہوں۔‘‘

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close