پاکستان

کلرکہارمیں بیٹیوں نے والد کو قتل کردیا، افسوس ناک واقعہ

کلرکہار: میانی گاؤں میں دو بیٹیوں نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر مبینہ طور پر اپنے والد عبد الکریم کو قتل کردیا۔

تھانہ کلرکہار کے گاؤں میانی میں لرزہ خیز واقعہ معمولی ڈانٹ ڈپٹ کے نتیجے میں بیٹیوں نے اپنے 42 سالہ باپ عبدالکریم کو سر پر تیز دھار آلے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا-خون زیادہ بہ جانے اور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا-

ابتدائی رپوٹس کے مطابق بیٹیوں نے تیز دھارہتھیار سے باپ کے سر پے وار کیا-مصلحہ کریم اور سمعیہ کریم کالج میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی طالبات ہیں اور گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔پولیس نے بیٹے کی مرعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے-

چھوٹے بھائی علیم الرحمن نے پولیس کو بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ والد سیکیورٹی گارڈ ہے، شام کو میں محنت مزدوری کرکے واپس آیا تو دونوں بہنیں گھر پر موجود تھیں اور والد زخمی حالت میں پڑے تھے۔ پڑوسیوں کی مدد سے انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مجھے شک ہے کہ دونوں بہنوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے والد کو قتل کیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close