پاکستان

چیف جسٹس ڈیم فنڈزکوبھیک کہنے والوں پہ شدید برھم

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہےکہ ڈیم کی تعمیر پر بھیک مانگنے کا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے متفرق کیس کی سنائی کے دوران ڈیم کی تعمیر سے متعلق ریمارکس دیئے اور شد ید برئمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیم فنڈز کو بھیک کہنے والوں کو غیرت دلا دی-

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بھیک مانگ رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، اس طرح کے الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کو کچھ نہیں ملا تو ڈیم کی تعمیر پر مخالفت شروع کردی، کم ظرف لوگ ہیں جو اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ہم نے یہ کام قومی جذبے کے تحت شروع کیا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close