سائنس/ٹیکنالوجی

اینی میٹڈ فلم ’ریو‘ کا نیلا طوطا جنگلات سے غائب افسوس ناک خبر

برازیل: کچھ سال پہلے ایک ڈزنی کی مشہور اینی میٹڈ فلم ’ریو‘ میں ایک خوبصورت نیلا طوطا دکھایا گیا تھا، اس کے متعلق ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق اس طوطے کی پیداوار ختم ہو چکی ہے، اور یہ طوطا اب کسی جنگل میں ماجود نہیں-

انتھک کو ششوں کے بعد ماہرین اس نتیجے پے پہنچے ہیں کہ برازیل میں پایا جانے والا یہ طوطا اب اپنے قدرتی ماحول سے ختم ہوچکا ہے لیکن اس رپورٹ کو مرتب کرنے والی تنظیم برڈ لائف نے کہا ہے کہ مزید 8 اقسام کے پرندے بھی یا تو مکمل طور پر ناپید ہوچکے ہیں یا مشکوک معدومیت میں شامل ہوچکے ہیں اور ان کی نصف تعداد کا تعلق برازیل سے ہے-

برڈ لائف کے مطابق یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی جزیرے کے مقابلے میں مرکزی ملک سے اتنی بڑی تعداد میں پرندے ایک ساتھ معدوم ہوئے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ جزیرے کی محدود جگہ پر کئی جانوروں کی انواع ختم ہوتی رہتی ہیں لیکن باقاعدہ ایک زمینی خطے سے پرندوں کی معدومیت ایک بڑا واقعہ ہے۔

برڈ لائف سے وابستہ ماہر اسٹوارٹ بوکارٹ نے بتایا کہ ہماری تحقیقات سے ظاہر ہے کہ قریباً تمام براعظموں میں زرعی سرگرمیوں، درختوں کے کٹاؤ اور ان کے مسکن کے تباہ ہونے سے جانور تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔ اسی بنا پر خطرے سے دوچار اس خوبصورت نیلے طوطے کو ہیرو بناکر اس کی اہمیت پیش کی گئی تھی

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close