پاکستان

شہباز شریف کی دھواں دار کانفرنس حکومت پے کڑی تنقید

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں دبنگ خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) گیم چینجر ہے جس کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہونے والی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

جائزہ لینے کے شہباز شریف کا میڈیاں نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوا جس پر ہم نے آواز اٹھائی تو وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرنے کی خبر آئی، حکومت فیصلہ کرکے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہی ہے؟

سی پیک گیم چینجر ہے جس کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، قوم کے ساتھ یہ زیادتی نہ کی جائے یہ کہنا تھا اپوزیشن لیڈر کا-

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہوگا جس سے زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا، یہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تحفہ ہے لہٰذا اس کو منجمند کرکے کفران نعمت نہیں کرنا چاہیئے۔

یاد ریے کہ برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے سی پیک پہ نظرثانی کا فیصلہ کیا تھا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close