پاکستان

پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ پولنگ؛ تحریک انصاف نے ایک بار پھر سے کا مابی حاصل کرلی

پشاور: الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ ہونے والی پولنگ میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی کامیاب ہو گئے۔ 

 

شانگلہ میں بھی تبد یلی کی ہوائیں چل پڑی خواتین کا ٹرن ا ئوٹ انتہائی کم ہومنے کی وجہ سے 25 جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا،جس میں ایک بار پھر جیت پی ٹی آئی کی جھولی میں آئی-

حلقے کے 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی 42 ہزار 116 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد رشاد خان 22 ہزار315 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close