کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے بڑی رقم دینے کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم نے ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے-

 

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تیاری کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک منتخب اسکواڈ کے 16 کرکٹرز نے ڈیمز کی تعمیر کیلیے2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے فنڈز کیلیے اپیل کی ہے دنیا بھر سے پاکستانی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے ہماری آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، اس کیلیے ملک کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close