انٹر نیشنل

فلسطین کی بہادر بیٹی پراسرائیل نے سفری پابندیاں عائد کردی

غزہ: اسرائیل نے تحریک آزادی فلسطین کی متحرک کارکن احد تمیمی اور اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوجز نے فلسطین کی بہادر بیٹی اور اس کے اہلاخانہ پر سفری پابندیاں عائد کردی، اسرائیلی حکومت نے یہ سفری پابندیاں احد تمیمی کی رہائی کے ایک ماہ بعد لگائی ہے۔

احد تمیمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے حوالے سے منعقدہ سیمینارز میں شرکت کے لیے یورپ جانا تھا لیکن اسرائیلی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ تاحکم ثانی احد تمیمی اور پورے اہل خانہ پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔

یہ تو آپ سب کو یاد ہی ہوگا کہ فلسطین کی بہادر بیٹی احد تمیمی نے اسرائیلی فوجی کو زور دار تھپڑ سے نوازا تھا جس کی وجہ سے گونج سے اسرائیلی در و دوار ہل کے رہ گئے تھے اور یہ بات اسرائیلی افواج کو ہظم نا ہوئی اور احد تمیمی کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close