پاکستان

نسوار کا معمالہ شاہد آفریدی نے اپنی زبان کھول دی

کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں سے وائرل ہونے والی مبینہ نسوار ڈالنے کی ویڈیو پر اپنی صفائی دے دی-

یوم شہداء و دفاع پاکستان کی تقریب میں شاہد آفریدی کو مبینہ طور پر نسورا رکھتے دیکھا جا سکتاہے، کیمرہ کی آنکھ میں صاف دیکھا جا سکتا ہے-

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پہ آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں نے بوم بوم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،انھوں نے ایک صحافی کو سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نسوار نہیں تھی بلکہ لونگ اور سونف کی خوشبو کے لیے استعمال کرتا ہوں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو لونگ اور سونف کا مزہ لینا ہے تو میرے پاس یہ موجود ہے جب کہ اس دوران شاہد آفریدی نے سوال کرنے والے صحافی کو بھی وہی لونگ اور سونف کی خوشبو والا سفوف سونگھوا کر بھی تصدیق کرائی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close