پاکستان

پی ایچ ایف کراچی کے نجی ہوٹل کی نا دہندہ بن گئی

کراچی: قومی کھیل ہاکی کا کوئی والی وارث نہیں رہا اورفنڈزنہ ہونے کے باعث پی ایچ ایف کراچی کے نجی ہوٹل کی نا دہندہ بن گئی۔

 

پی ایچ ایف فاقوں پہ آگئی پاکستان کے قومی کھیل کا برا حال ہوگیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات انتہائی خراب ہوگئے،کراچی کے نجی ہوٹل کا قرضہ ابھی تک واجب الادا-

یمپئنزٹرافی میں شرکت سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے کراچی کے مقامی و نجی ہوٹل میں قیام کیا تھا، جس کے 30 لاکھ روپے پی ایف ایف پر واجب الادا ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق مسلسل کالز اور میلز کے باوجود ابھی تک پیمنٹ نہیں ہوئی-

صدراورسیکریٹری کہتے ہیں کہ پی ایچ ایف کے پاس پیسے نہیں، حکومت پیسے دے گی تو ادائیگی کردیں گے۔ ہوٹل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ واجب الادا رقم کے لیے متعلقہ وزارت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ پی ایچ ایف حکام اب ای میلزاورٹیلی فون کالز کا جواب بھی نہیں دے رہے

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close