پاکستان

میئر کراچی وسیم اختربھی اسٹریٹ کرائم سے نا بچ سکے

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔

 

کراچی ایک بار پھر سے جرائم کا گھر بن رہا ہے اور پولیس اور سکیورٹی ادارے بے بس نظر آتے ہیں-معصوم شہری انصاف کی تلاش میں ہیں-

 

کراچی کا امن ایک بار پھر سے ختم، شہری پریشان قانون نافز کرنے والے ادارے بے بس نظر آتے ہیں ، شہری دن دھاڑے لٹ رہے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے-

 

اس بات کا اندازہ یہا ں سے لگایا جا سکتا ہے کہ جس عوام کے حکمران بھی محفوظ نہیں وہاں عام عوام کا کیا حال ہوگا-

رپورٹس کے مطاہق شہر قائد کے مصروف ترین علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں میئر کراچی کی سرکاری گاڑی چھینی گئی جہاں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان کے ڈرائیور سے گاڑی چھینی۔

وسیم اختر نے واقعے کی تصدیق کردی اور دوسری جانب پولیس کے جانب سے ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں کو معطل کردیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close