پاکستان

چیف جسٹس کا دبنگ بیان ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا، چیف جسٹس پاکستان

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کے پانی سے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیم کے فنڈ سے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیا گیا۔

 

 

چیف جسٹس کا دبنگ بیان عوام کے دل جیت لیے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ‘ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا اور اگر وہاں جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا’۔

یاد رہے کہ جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونے جارہے ہیں۔

چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ جلد ہی سپریم کورٹ پانی پر بین الاقوامی کانفرنس کروائے گی۔

چیف جسٹس کا یہ بیان گزشہ روز وزیراعظم کے بیان کاردعمل بھی ہو سکتا ہے جس میں وزیراعظم نی کہا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو کہ سیاسی رہنماؤں کے کرنے کا تھا۔

عمران خان نے چیف جسٹس سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

اپنے بیان میں انھوں نے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے سمندر پار پاکستانیوں سے بھی مدد مانگی اور کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور پاکستان کے پاس صرف 30 دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close