پاکستان

عاطف میاں کا استعفیٰ:حکومت کا سردرد بن گیا استعفیٰ پے استعفیٰ موصول ہونے لگا

عاطف میاں کے استعفے کے معاملہ اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان نے احتجاجاً استعفیٰ دینا شروٰع کردے ایک کے بعد ایک رکن کا استعفیٰ معصول ہونے پر پی ٹی آئی قیادت پریشان-

 

ماہر معاشیات عمران رسول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ آج صبح بوجھل دل کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دیا ہے، جن حالات کے باعث عاطف دباؤ کا شکار ہوئے وہ ان میں سے ایک ہیں جن پر میں اتفاق نہیں کرتا، مذہب کی بنیاد پر فیصلہ کرنا میرے اصول سے باہر ہے اور ان قواعد سے بھی جو میں اپنے بچوں کو سیکھاتا ہوں‘۔

عمران رسول نے کہا کہ ’کونسل چھوڑنے کے باوجود پاکستان کے لیے کام کرتا رہوں گا‘۔

حکومت کی جانب سے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس معاملے پر شدید تنقید اور احتجاج کے باعث حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

بعد ازاں ڈاکٹر عاطف میاں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

عاطف میاں نے لکھا کہ ان کی دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور کام کرے تاکہ پاکستانی قوم آگے بڑھ سکے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close