کھیل

کرکٹ بھی انتقامی سیاست سے نا بچ سکی نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر کوبھی سبکدوش کردیاگیا

انتقامی سیاست کا عمل شروع کردیاگیا کرکٹ بورڈ کے بڑے بڑے ناموں کو سبکدوش کر دیا گیا، کرکٹ میں بھی تبدیلی کا ٰعمل شروع-

احسان مانی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بننے کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر سبکدوش ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کے برے برے ناموں کو چائے سے مکھی کی طرح نکال پھینک دیا گیا جن میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر، سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور پاکستان کرکٹ میں بااثر سمجھے جانے والے شکیل شیخ شامل ہیں-

 

علاوہ ازیں پی سی بی نجم سیٹھی کے ایک پرانے مشیر ایزد سید کو بھی فارغ کر دیا گیا-

گزشتہ روز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے نجم سیٹھی نے اس عہدے پر مقرر کیا تھا لیکن اب وہ نہیں رہے تو میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، اس لیے میں فوری طور پر مشیر پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close