پاکستان

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کردی ؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ہفتوں سے قومی مسائل پر بریفنگ لے رہا ہوں اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ قوم کے سامنے ملک کے تمام معاملات سامنے لے کر آؤں گا، 10 سال پہلے پاکستان پر 6 ہزار ارب قرضہ تھا اور آج 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا ہے، گردشی قرضوں کا بھی معاملہ ہے لیکن ملک کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، ہمیں پانی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہے۔

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیم بنانے میں حکومت کی مدد کریں، امریکا اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں، یقین دلاتا ہوں آپ کا سارا پیسا ڈیمز کے لیے استعمال ہوگا اور قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا جب کہ ہمیں اپنے وسائل سے ہی ڈیمز بنانے ہیں کیوں کہ باہر سے کوئی قرض نہیں دے گا لہذا اوورسیز پاکستانی کسی بھی ملک میں ہیں، وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی کردار ادا کریں تو 5 سال میں ڈیم بن سکتا ہے، نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی، ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے اور پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close