پاکستان

سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

سرکاری اور کنٹریکٹ ملازمین کو نوکر یوں سے نا نکالے جانے کے نوٹس پہ وزیراعظم ہائوس کا ردعمل نوٹفیکیشن کو جعلی قرار دے دیا-

وزیراظم ہائوس سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جو آج کل سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

یہ تو آپکو یاد ہوگا کہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے سرکلر وائرل ہوا تھا جس پر درج تھا کہ حکومت نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین سمیت کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close